سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کی کلچرل اور ہیریٹیج سرگرمیاں بڑھانے کے لئے لوک ورثہ کا سالانہ بجٹ 500ملین تک بڑھانے کی سفارش

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی نے کم ترقی یافتہ علاقوں میں کلچرل اور ہیریٹیج سرگرمیاں بڑھانے کے لئے لوک ورثہ کا سالانہ بجٹ 500ملین تک بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔جعمہ کو کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل پرقائم سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس محمد عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسی خیل، میر کیبر احمد محمد ساہی، روبینہ عرفان، لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید اور دیگر حکام موجود تھے ۔کمیٹی نے کلچر اور آرٹ کے فروغ کے لئے لوک ورثہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ۔کمیٹی نے لوک ورثہ کو ہدایت دی کہ وہ سرائیکی سمیت دیگر علاقائی کلچر کے فروغ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید نے کمیٹی کو بتایا کہ لوک ورثہ کے اندر ایک مکمل شعبہ فعال انداز میں تحقیق ‘ ڈاکومنٹیشن اور دیگر علاقائی کلچر کو اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بہت جلد حکومتی پالیسی کی روشنی میں مستقل کر دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ لوک ورثہ نے کلچر کے فروغ کے لئے بہت سے کتابوں کی اشاعت بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :