سیالکوٹ، ٹی ایم ایز کے مقامی حکام لینڈ یوز کنوژن فیس کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی او

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:45

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ٹی ایم او ظفر قریشی ، ڈی ایس پی ٹریفک نوید ملک، ڈی ڈی او ورکس خالد اقبال، ٹی او پلاننگ محمد حیات اورڈی ڈی محکمہ شاہرات عالم شیرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ٹی ایم ایز کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ لینڈ یوز کنوژن فیس کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈی پی ڈی سی میں اراضی کے تجارتی مقاصد کے استعمال کیلئے کی دی جانے والی درخواستوں میں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے بالخصوص سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جس مقصد کیلئے زمین کی کمرشلائزیشن کی جائے گی صرف اسی مقصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی بصورت دیگر لینڈ یوزکنوژن کیلئے ڈی پی ڈی سی نے دوبارہ اجازت حاصل کرنی ہوگی ۔