واشنگٹن نےروس کے35سفارتکاروں کو3دن میں امریکا چھوڑنے کاحکم دیدیا

روس کے35سفارتکاروں کو صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے الزام پرناپسندیدہ قراردیاگیاہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 دسمبر 2016 18:20

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) :واشنگٹن نےروس کے35سفارتکاروں کو3دن میں امریکا چھوڑنے کاحکم دیدیا،روس کے35سفارتکاروں کو صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے الزام پرناپسندیدہ قراردیاگیاہے،امریکا نے35سفارتکاروں کوآئندہ72گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم جاری کردیاہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ امریکی صدر براک اوباما نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے روسی سفارتکاروں کو تین روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق ریاست میری لینڈ اور نیویارک میں روس کے دو دفاتر بھی بند کردئے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں روسی سفارتکاروں کے تمام اثاثے بھی منجمد کردئے گئے ہیں اور ناپسندیدہ قرار دئے گئے روسی سفارتکار واشنگٹن کا سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ان سے کوئی امریکی لین دین بھی نہیں کرے گا۔روس کی انٹیلی جنس سروس پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے اہلکار یا اعلیٰ عہدیدار امریکا کا سفر نہیں کرسکیں گے اورنہ ہی ان سے کوئی انٹیلی جنس تعاون ہوگا۔اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے اعلان کیاکہ امریکی قوم روسی ہیکنگ سے باخبر ہے۔امریکا کے اتحادی روس کو امریکا کے جمہوری نظام میں مداخلت سے روکیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر پال رائن نے اپنے بیان میں کہاکہ روس پر بہت پہلے پابندیاں لگادینی چاہئے تھیں۔

ماسکو امریکا کے مفاد میں کام نہیں کرتا روس کو کڑی سزا دینا چاہئے۔روس کی وزارت خارجہ کے حکام نے کہاکہ امریکی پابندیوں کا ردعمل ہوگا۔واشنگٹن کو مناسب وقت پر جواب دیا جائےگا۔روس کے سیاستدان ولادی میرجباروف نے اپنے ردعمل میں کہا روس کے پینتیس سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر امریکا کو قرارواقعی جواب دیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :