مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ،دو یا تین روز میںریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کرونگا‘ مصباح الحق

میرے لیے تو گزشتہ چھ سالوں سے ہر صورتحال ہی الارمننگ رہی ہے ،میں جانتا ہوں لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں جب ہار جانے کا خوف ہوتو پھرشکست سے کوئی نہیں بچا سکتا، کینگروز نے تیزی سے رنز بناکر میچ پر گرفت مضبوط کی‘ کپتان کی گفتگو

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:22

مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ،دو یا تین روز میںریٹائرمنٹ سے ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔

اگر میں ٹیم کے لیے بطور بیٹسمین کچھ نہیں کر پاتاتو میری جگہ کسی اور کو ٹیم میں کھلانا بہتر ہوگا۔انہوں نے آسٹریلین ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب ہارجانے کا خوف ہوتو پھرشکست سے کوئی نہیں بچا سکتا، کینگروز نے تیزی سے رنز بناکر میچ پر گرفت مضبوط کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میرے لیے تو گزشتہ چھ سالوں سے ہر صورتحال ہی الارمننگ رہی ہے اور میں جانتا ہوں کہ لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ اب مجھے یہ سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہے کہ اگر میں بطور بلے باز ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر سکتا تو کسی اور کو ٹیم میں کھلانا بہتر ہے۔مصباح کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وہ اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے غور کروں گا ۔ ان کے بقول تیسرے ٹیسٹ سے قبل یا سیریز کے بعد میں اس بارے میں سوچوں گا کیونکہ بنا کچھ کیے ٹیم کے ساتھ رہنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو صرف بھارت کے خلاف سریز کا انتظار کر رہا تھا ورنہ میرا تو کافی پہلے ریٹائر ہونے کا ارادہ تھا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :