پارٹی سے عوام کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، حاجی علی مدد جتک

پارٹی ملک سے نفرتوں کا خاتمہ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نااہل حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میںتیزی لائے گی ، صوبائی صدر کی پریس کانفرنس

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ پارٹی سے عوام کی بڑی امیدیں وابسطہ ہیں پارٹی ملک سے نفرتوں کا خاتمہ پارلیمنٹ کی اندر اور باہر نااہل حکمرانوں کے خلاف جدوجہد زرداری اور بلا ول کے پارلیمنٹ میں جانے کے بعد تیزی لائیں گے کل تک پاکستان کے مخالف نوجوان آج پیپلز پارٹی کے صفوں میں شامل ہو کر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگا رہے ہیں ،یہ بات انہوںنے جمعہ کے روز ملک ثناء اللہ شاہوانی ،ابراہیم شاہوانی کے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے مو قع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج ،اشرف کاکڑ اور محمدعلی کاکڑ بھی موجود تھے انہوںنے کہاکہ پارٹی کے چیئرمین بلا ول نے جب بھی قیادت کو سنبھالا ہے تو ملک کے چاروں صوبوں اور مختلف علا قوں میں پارٹی کے مقبولیت میں نہ صر ف اضافہ ہوا ہے بلکہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی کو فعال بنانے کیلئے جدوجہد کو تیز کیا ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی شہداء اور غازیوں کی پارٹی ہے جس نے ہروقت ملک کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جان کانظرانہ پیش کیا ہے انہوںنے کہاکہ آب بھی عوام کی امید یں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہے ملک سے غربت بیروزگاری کا خاتمہ پہلے بھی پیپلز پارٹی نے کیا تھا اور آج بھی پیپلز پارٹی بیروز گاری کو ختم کر کے دم لیں گے انہوںنے کہا کہ آج جن نوجوانوںنے پارٹی میںشمولیت کی اپنے اور پارٹی کی جانب سے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ پارٹی کو رفعال بنانے کیلئے تمام تر کو ششوں کو بروئے کار لائیں گے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین اصف علی زرداری کی ملک آنے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گا اور نااہل حکمرانوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج شروع کریں گے اس موقع پر ملک ثناء اللہ شاہوانی اور دیگر نے کہاکہ ہم نیشنل پارٹی سے 4یونٹ صدور سمیت ساتھیوں مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہیں کیونکہ پارٹی نے ہر دور میں بے روزگاری کی خاتمے جمہوریت کی مظبوطی اور نفرتوں کی خاتمے کیلئے کام کیا ہے مزید بھی اس طرح اقدامات کریں گے انہوںنے کہاکہ پارٹی کے چیئرمین بلا ول زرداری نے خادم سریاب حاجی علی مدد جتک کو پارٹی کا صوبائی صدر منتخب کر کے یہ ثابت کردیا کہ پارٹی میںنظریاتی کارکنوں کا ایک مقام ہے انہوںنے کہا کہ حاجی علی مددجتک پارٹی کو فعال کر کے عوام کی خدمت سے یہ ثاب کریں گے کہ وہ سریاب کی بجائے پورے بلوچستان کا خادم بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :