صحیح جگہ پر صحیح افراد کی تعیناتی کو رہنما اصول بنایا جائے گا، ممبر ایڈمنسٹر یشن سی ڈی اے

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) کے ممبر ایڈمنسٹر یشن یا سر پیر زادہ نے کہا ہے کہ صحیح جگہ پر صحیح افراد کی تعیناتی کو رہنما اصول بنایا جائے گا ۔ ملازمین کے لیے سہولیات کی فراہمی ان کی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ سی ڈی اے میں ورک لو ڈمنجمنٹ سسٹم متعارف کر ایا جا رہا ہے جس کے تحت گنجا ئش اور استعداد کارکے مطابق عملہ اور افسران کی تعینا تیا ں اور تقرریقینی بنا یا جا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہا ر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹر یشن یا سر پیر زادہ نے جمعہ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرزمیں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیو ں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔سی ڈی اے کے بیٹ رپو رٹرز سے شہر کی تعمیر و ترقی اور ترقیا تی منصو بو ں کے حو الہ سے مثبت تجاویز فراہم کرنے اور سی ڈی اے بورڈ کے ذریعے ان مثبت تجا ویز کو عملی جا مہ پہنانے کے لئے بھر پورکر دار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ شہر کو ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کا گہوارہ بنا نے کیلئے متعدد اقدامات زیرِ غور ہیں جنہیں ترجیحات میں شامل کیا جا ئے گا جبکہ شہر کے قدرتی حسن اور انوائرنمنٹ کے تحفظ کے لیے فراہم کردہ تجاویز پر متعلقہ شعبوں کے ذریعے عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔غیر رسمی اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔