بارشیں نہ ہونے سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،ڈاکٹر ناطق حیات

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:01

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے انسانوں میں سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ․ ضرورت اس امر کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے، انہو ںنے یہ بات مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ میں آگاہی مہم میں حصہ لینے والے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ریسکیورز عوام میں جا کر شعور بیدار کریں کہ خشک موسم میں سانس کی بیماریوں ،نزلہ ، کھانسی ، زکام ، دمہ او رالرجی وغیرہ سے بچنے کیلئے ہاتھوں سے صابن اور نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھویا جائے۔ گردوغبار سے بچنے کے ساتھ ساتھ متوازن غذا استعمال کی جائے پھل اور سبزیوں کو دھو کر استعمال کیاجائے۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائی․ تمباکو نوشی سے پرہیز کیاجائے۔ روزانہ 30منٹ تک کی ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنایا جائے۔ حساس افراد آلودگی سے بچنے کیلئے دوران سفر ماسک استعمال کریں۔ چھینکتے اور کھانستے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپ لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :