لیہ میں ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی کا عمل جاری ہے،ای ڈی او

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:01

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم محمد منشاء میونے بتایا کہ ضلع لیہ میں ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے لیے ایسے درخواست گزار جو کسی بھی وجہ سے شیڈول کے تحت انٹرویودینے سے قاصر رہے ہیں انہیں ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے وہ 31دسمبرکو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول لیہ میں صبح 9بجے متعلقہ کاغذات کے ساتھ آکر انٹرویو دے سکتے ہیں اس کے بعد کسی بھی امیدوار کو اور موقع نہیں دیا جائے گا۔