ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ بار خانیوال میں وکلاء اور سائلین کیلئے فری ڈسپنسری کا افتتاح کردیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:01

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصو د نے ڈسٹرکٹ بار خانیوال میں وکلاء اور عدالتوں میں آنے والے سائلین کیلئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام قائم کردہ فری ڈسپنسری کا افتتاح کردیا فری ڈسپنسری میں مریضوں کو فرسٹ ایڈ کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او زید بن مقصود تھے جبکہ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد سعید ‘جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ‘ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ‘ممبران ‘ڈی ایچ او حافظ غلام مرتض-یٰ ‘ڈپٹی ڈی ایچ او بھی موجو دتھے ۔

ڈی سی او زید بن مقصود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور خانیوال کے وکلاء کے درمیان مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے جو کہ خوش آئند بات ہے قائم کردہ فری ڈسپنسری میں مریضوں کیلئے ادویات بھی مفت فراہم کی جائینگی ۔صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری سعید اختر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔