آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی

جمعہ 30 دسمبر 2016 17:39

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور نسٹ یونیورسٹی کے تعاون کھیلی گئی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ اقراء یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل فیصل بٹ تھے جہنوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ ، نسٹ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس روبینہ انصر بھی موجود تھی، چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو 2-1 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے آئی سی بی ایس کو 2-0 سے ہرادیا،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا،