جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 206رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی

سری لنکا کی ٹیم 488رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 281رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی سٹیفن کک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 2جنوری سے کھیلا جائیگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 17:39

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 206رنز سے شکست دیکر تین میچوں ..
پورٹ الزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 206رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی،سری لنکا کی ٹیم 488رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 281رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،سری لنکا کی جانب سے میتھیوز 59،کوشال مینڈس58،کوشال سلوا48 اور کارونا رتنی43رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہراج اور کاغیسو ربدا نے 3,3کائل ایبٹ نے 2اور پلھینڈر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،جنوبی افریقہ کے سٹیفن کک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 2جنوری سے کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا نے اپنے چوتھے دن کے اسکور پانچ وکٹوںکے نقصان پر 240رنز اننگز کا آغاز کیا تو سری لنکا کی ٹیم 488رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 281رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،سری لنکا کی جانب سے میتھیوز 59،کوشال مینڈس58،کوشال سلوا48 اور کارونا رتنی43رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہراج اور کاغیسو ربدا نے 3,3کائل ایبٹ نے 2اور پلھینڈر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،جنوبی افریقہ کے سٹیفن کک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 2جنوری سے کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 286رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر 406رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔دوسری جانب سے سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 205رنز بناسکی تھی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :