کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر12ملزمان کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 30 دسمبر 2016 17:27

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر12ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

کرایہ داری آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ نیوٹائون پولیس نے محمد ارشاد ، تھانہ کینٹ پولیس نے سہیل محمود ،عبدالجبار، شیخ بشارت ، محمد شوکت، ذوہیب اور آصف، تھانہ ویسٹریج پولیس نے بابر بھٹی ،تھانہ مندرہ پولیس نے تنویر،اسرار خالد،محمد اصغر اور معلم دین کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :