بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے‘سی پیک کے تحت ترقیاتی اقدامات کے ذریعے صوبہ میں ترقی اور خوشحالی آئے گی
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد کی گورنمنٹ ڈگری کالج عطاء شاد تربت کے طلباء اور اساتذہ کے وفد سے گفتگو
جمعہ 30 دسمبر 2016 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 15 برسوں پر محیط یہ منصوبے چار مختلف پہلوئوں پر مشتمل ہیں جس میں گوادر بندرگاہ کو آپریشنل بنانا، خصوصی اقتصادی زونز کا قیام، توانائی کے منصوبے اور انفراسٹرکچر کی ترقی بالخصوص روڈ اور ریل رابطوں کی بہتری شامل ہیں۔
سی پیک کے حوالہ سے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے حوالہ سے سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ ایسے احسن فیصلے کئے گئے ہیں جن کے چھوٹے صوبوں کو دیرپا فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ اور بسیما۔خضدار روڈ اور دیگر منصوبوں کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ انہوں نے وفد کو سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ کل 21 اراکین میں سے 15 کا تعلق چھوٹے صوبوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی مفاہمت، شفافیت اور ترقیاتی عمل میں شمولیت کے ذریعے اتفاق رائے قائم کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ کمیٹی نے مختلف امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے ہیں اور فریقین کو اعتماد میں لینے میں مؤثر کردار ادا کیا اور وفاق اور اس کی اکائیوں کے مابین پل کر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے حال ہی میں گوادر میں اختتام پذیر ہونے والی کانفرنس کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ سی پیک پر تمام سیاسی قیادت متحد ہے۔ مشاہد حسین سیّد نے عطاء شاد کی بحیثیت دانشور اور لکھاری خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج عطاء شاد تربت کے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے بلوچستان صوبہ کیلئے نیک تمنائوں کے اظہار پر سینیٹر مشاہد حسین سیّد کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ وفد نے پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین مشاہد حسین سیّد کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے گلی دستور اور سینٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار اور مقصد کے علاوہ پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی اور چیئرمین سینٹ کی طرف سے انہیں سووینیئر بھی پیش کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.