گلگت بلتستا ن سی پیک کا گیٹ وے ہے اور سب سے پہلے اس کی تقدیر بدلنی چاہئے،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن

�یگاواٹ پھنڈر پاور پراجیکٹ، 100 میگاواٹ چھلمس داس پراجیکٹ ،سپیشل ایکو اکنامک زون گلگت اور دیامر بھاشا ڈیم سی پیک میں شامل

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں جوائنٹ کواپریشن کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کا مقدمہ جاندار انداز میں پیش کرتے ہوئے سی پیک کے اندر گلگت بلتستان کے بہت سارے منصوبوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستا ن سی پیک کا گیٹ وے ہے اور سی پیک سے سب سے پہلے گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنی چاہئے۔

وزیر اعلیٰ کے پر مغز خطاب کے بعد جے سی سی کے چھٹے پری اجلاس میں چائنہ کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے یہ حتمی فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے 4اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا جن میں 80میگاواٹ پھنڈر پاور پراجیکٹ، 100 میگاواٹ چھلمس داس پراجیکٹ ،سپیشل ایکو اکنامک زون گلگت اور دیامر بھاشا ڈیم کو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کے تناظر میں فروری کے مہینے میں حکومت چین کا اعلیٰ سطحی وفد جے سی سی کے ساتویں اجلاس کیلئے اسلام آباد آئے گا اور گلگت بلتستان اور سی پیک میں شامل منصوبوں کا خصوصی دورہ کرے گا۔ سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان سے بیروزگاری اور توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔