پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے،مولابخش چانڈیو

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بہت جلدپورےملک کادورہ کریںگے،آصف زرداری کےپارلیمنٹ میں آنےسے فرق نہیں پڑے گا،توکھلبلی کیوں مچ گئی؟مشیراطلاعات سندھ کی میڈیاسےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 دسمبر 2016 16:05

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) : وزیراعلی سندھ کے مشیراطلاعات ونشریات مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بہت جلدپورےملک کادورہ کریںگے،آصف زرداری کےپارلیمنٹ میں آنےسےفرق نہیں پڑیگاتوکھلبلی کیوں مچ گئی؟انہوں نے بلاول ہاؤس کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرادری کے پارلیمنٹ میں‌ جانے سےپارلیمنٹ میں ایک قدآورشخصیت کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی عمران خان کےلیےعلاقہ غیرنہیں ہے۔عمران خان کےلیےسندھ کبھی بھی ترجیح نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بہت جلد تیزہوجائینگی۔پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے۔