پہلا چائنا فٹبال کپ جنوری 2017ء میں کھیلا جائیگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:15

پہلا چائنا فٹبال کپ جنوری 2017ء میں کھیلا جائیگا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) چلی ، کروشیا اور آئس لینڈ کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیمیں جنوری 2017ء میں جلد افتتاح کئے جانیوالے چائنا کپ میں کھیلیں گی ، چائنا کپ جو کہ ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا کی طرف سے تسلیم شدہ اے۔ گریڈ بین الاقوامی مقابلہ ہے میں بعض پر اثر ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں عالمی نمبر چار چلی ، روایتی پاور ہائوس کروشیا ، 2016ء کی یورپی چیمپئین ڈارک ہارس آئس لینڈ اور میزبان چین شامل ہیں ، چین کی قومی ٹیم کو عالمی کپ جیتنے والے کوچ مارسیلو لپی نے کوچ کیا ہے ، 10جنوری کو بین الاقوامی چیمپئین شپ کے امسال کے پہلے ایڈیشن کے ابتدا میں چین کا مقابلہ آئس لینڈ سے ہو گا ، آئس لینڈ اس وقت درجہ بندی کے لحاظ سے اکیسویں نمبر پر ہے اور پہلی مرتبہ یورپی چیمپئین شپ کے آخری آٹھ میں جگہ بنا کر 2016ء میں معجزہ کر دکھایا ، چین اور آئس لینڈ کے درمیان مقابلے جیتنے والی ٹیم پندرہ جون کو اعزاز کیلئے چلی اور کروشیا کے درمیان جیتنے والی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی ، کروشیا کی فٹبال فیڈریشن (سی ایف ایف ) کے صدر ڈیور سکر کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو روس میں 2018ء کے عالمی کپ کیلئے ذہین کھلاڑیوں کی تربیت اور انتخاب کیلئے موقع خیال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ٹاپ نیشنل ڈویژن کے کھلاڑیوں کیلئے موقع ہے کہ وہ ثابت کریں کہ وہ کیسا کھیل سکتے ہیں ، ممکن ہے کہ ان میں سے بعض اس ٹیم میں شامل ہو سکیں جو ممکنہ طورپر روس میں 2018ء کے عالمی کپ میں کھیلے گی۔ سکر نے وضاحت کی کہ چونکہ چائنا کپ کا پہلا ایڈیشن فیفا کے سرکاری شیڈول کے باہر کھیلا جارہا ہے وہ کروشیا کے بہتر ین کھلاڑی شامل نہیں کر پائیں گے تا ہم چینی فٹبال ایسوسی ایشن (سی ایف اے ) کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ شروع کرنیوالے وانڈا گروپ کے صدر وانگ جیان لن نے کہا کہ چائنا کپ اس امرکی ہر ممکن کوشش کرے گا کہ اسے 2019ء تک فیفا کے سالانہ کیلنڈر میں شامل کر لیا جائے تاکہ وہ خود کو ایسے برانڈ میں تبدیل کر سکے جس میں زیادہ ٹاپ کھلاڑی شرکت کر سکیں ۔

وانگ نے کہا کہ ہم سمندر پار ٹیموں میں سے صرف ایسی ٹیموں کو دعوت دے رہے ہیں جو فیفا کی عالمی درجہ بند ی میں تیس سرفہرست میں شامل ہیں ، ہمیں امید ہے کہ چینی کپ دنیا میں ٹاپ کلاس ٹیموں کیخلاف کھیلنے والی چینی قومی ٹیم کیلئے زبردست پلیٹ فارم بن جائیگا اور یہ چین میں سپورٹس کی صنعت کی ترقی کے فروغ کیلئے زبردست موقع ہو گا ،چلی جس نے فائنل میں ارجنٹائن کو ہر اکر کوپا امریکہ کے آخری دو ایڈیشن جیتے ہیں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلا چینی کپ ٹرافی جیت لے گا ، آئس لینڈ جو دنیا میں اکیسویں نمبر پر ہے چین کے خلاف کھیلنے کیلئے یورپی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے اپنے بعض سرفہرست کھلاڑی بھیجے گا ،پہلا چائنا کپ جنوب مغربی چین کے گوانگ شی جوانگ خود مختار علاقے کے دارالخلافہ نان ننگ میں کھیلا جائے گا ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ وانڈا گروپ اور سی ایف اے دونوں نے چائنا کپ کے بارے میں دس سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مدعو کی جانیوالی سرفہرست تیس ٹیموں کی تعداد 2019ء تک آٹھ کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :