میلبورن ٹیسٹ، سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:00

میلبورن ٹیسٹ، سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) میلبورن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم پر جرمانہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے میلبورن ٹیسٹ میں مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے جس کی سزاکے طور پر انہیں جرمانہ عائد کی گیا ہے ، کپتان مصباح الحق کومیچ فیس کا40 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ اداکرنا ہوگا۔