تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث3روز میں بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:12

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث3روز میں بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ رواں سال غذایت کی کمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد608ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھر پارکر بٹھی کے غذائیٹ کی کمی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہونے والی4بچے دم توڑ گئے ۔ تھر پارکر میں گزشتہ تین روز کے دوران غذائیت کے باعث مرنے والوں کی تعداد11ہو گئی ہے۔ جبکہ رواں سال غذائیت کی کمی کے باعث ماں اور بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد608تک پہنچ چکی ہے جو آئندہ سال بھی بڑھنے کے امکان ہیں

متعلقہ عنوان :