وائرلیس آپریٹرز سے تین ارب روپے کے بقایا جات وصول کئے جائیں ، پی اے سی کی پی ٹی اے کو ہدایت

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کوہدایت کی ہے کہ وہ وائرلیس لوکل لوپ ( ڈبلیو ایل ایل ) کے آپریٹرز لائسنس فیس کے تین ارب وپ کے بقایا جات ریکور کرے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اجلاس کے دوران پی ٹی اے کو آگاہ کیا گیا کہ مئی دو ہزار چھ میں فریکونسی کے دو الگ بینڈوتھ نیلام کئے گیء جس میں سترہ آپریٹرز نے حصہ لیا حکومت نے ادائیگی پر کامیاب بولی دہندگان پر چار سال کی پابندی لگائی اور رعایتی عرصہ میں ختم ہوا ڈبلیو ایل ایل آپریٹرز صارفین کو سارہ ٹیلی فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتے ہیں آڈٹ حکام نے رقوم کی ریکوری میں ناکامی پر پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے تمام ڈی اے سی اجلاسوں میں پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بقایا جات کو ریکور کرے پی ٹی اے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ 4.5 ارب روپے میں سے 1.5 ارب ڈالر آپریٹرز نے ادا کردیئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 67 فیصد یعنی 3.2ارب روپے ابھی ریکور ہونے باقی ہیں

متعلقہ عنوان :