کپتان کی تاریخ پانچ سال ہوتی ہے، رمیز راجہ

مصباح الحق خود ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے رہے ہیں جو اچھی بات ہی: رمیز راجہ

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:05

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود لے رہے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار ثابت نہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق خود فیصلہ لے رہے ہیں یہ اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار نہ ہوں۔

میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ دنیا میں دیگر ٹیموں کے کپتان کی پانچ سال تاریخ ہوتی ہے جس کے بعد اس کی ایکسپائری ڈیٹ شروع ہو جاتی ہے کیونکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ تکنیک اور بہت سی دیگر تبدیلیاں آتی ہیں اس لئے کپتان بھی بدلنا پڑتا ہے تاکہ ٹیم نئی تبدیلیوں کیساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز تکنیکی اعتبار سے تو کمزور ہیں ہی لیکن ذہنی اعتبار سے بھی بہت کمزور ہیں اور جس میچ میں بھی تھوڑا بہت دبائو ہوتا ہے، ہمت ہار جاتے ہیں۔

یہ تو ایک معمول بن چکا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جیسے ہی متحدہ عرب امارات سے باہر جاتی ہے تو ایسی ناقص کارکردگی شروع ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کچن کیبنٹ میں ایسے دماغ لے کر آئیں جو نئے آئیڈیاز دیں اور پھر ان پر عملدرآمد بھی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :