پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا 16 سال پرانا شرمناک ترین ریکارڈ برابر کر ڈالا

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:04

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کو میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کیساتھ ہی اس نے اپنا 16 سالہ پرانا شرمناک ترین ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں نمبر ون ٹیم بننے کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم زوال پذیر ہے اور اب تک مسلسل 5 ٹیسٹ میچ ہار کر 16 سالہ پرانی تاریخ کو ایک بار پھر دہرا دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل 1999-2000ئ میں مسلسل پانچ ٹیسٹ میچ ہاری تھی تاہم میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد یہ زخم ایک بار پھر ہرا ہو گیا ہے اور شائقین کرکٹ سخت مایوسی اور غصے کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :