آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان

کامران اکمل اچھی پرفارمنس کے باوجود سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام،محمد حفیظ ، جنید خان اور احمد شہزاد بھی ٹیم میں شامل نہیں ، قیادت اظہر علی ہی کرینگے ٹیم نوجوان تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے ،ایک روزہ میچوں اور ڈومیسٹک میچوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر انتخاب کیا گیا ہے، انضمام الحق 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا

جمعہ 30 دسمبر 2016 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے باہمی مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ جبکہ جنید خان، احمد شہزاد اور محمد حفیظ بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روزہ سیریز کیلئے ٹیم کی منظوری دی۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ایک روزہ میچوں کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں اور ڈومیسٹک میچوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے اور یہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد (نائب کپتان)، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :