پاکستان کا سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں زیادہ ناکامیوں کا نیا منفی ریکارڈ

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:57

پاکستان کا سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں زیادہ ناکامیوں کا نیا منفی ریکارڈ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان نے ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں زیادہ ناکامیوں کا نیا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، آسٹریلیا کے ہاتھوں میلبورن ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی رواں سال ساتویں ناکامی تھی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کیلئے سال 2016ء مایوس کن رہا جس میں اس نے مجموعی طور پر 11 ٹیسٹ کھیلے، چار جیتے جبکہ سات میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل قومی ٹیم کا سال کے دوران چھ ٹیسٹ میں ناکامیوں کا منفی ریکارڈ تھا، گرین کیپس کو 1995ء اور 2010ء میں چھ، چھ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :