ٹم سائوتھی کو ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:57

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کی 150 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے ساتویں کیوی بائولر بن جائیں گے، کیویز کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ڈینئل ویٹوری کو حاصل ہے جنہوں نے 297 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

کائل ملز 240 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، کرس ہیرس 203 وکٹیں لیکر تیسرے، کرس کینز 200 وکٹیں لیکر چوتھے، جیک اورم 173 وکٹیں لیکر پانچویں اور رچرڈ ہیڈلی 158 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سائوتھی نے اب تک 108 میچز میں 148 وکٹیں لے رکھی ہیں اور امکان ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں کیریئر کی ڈیڑھ سو وکٹیں مکمل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :