کیپیٹل سائیکلنگ ریس کل اسلام آباد میں منعقد ہو گی

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) کیپیٹل کلب کے زیر اہتمام اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کے تعاون سے کیپیٹل سائیکلنگ ریس کل ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سائیکل ریس وفاقی دارالحکومت کے مشہور تفریح مقام چڑیا گھر سے شروع ہو کر دامن کوو میں اختتام پذیر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل کلب نے پہلے ہی ریس میں شریک ہونے والے سائیکلسٹس کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے اور ٹیموں سے کسی طرح کی فیس نہیں لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :