صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ 5جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ 5 سے 8 جنوری تک پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، ابتدائی طور پر یہ ایونٹ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر اس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

صبح نو کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور گرلز انڈر 18 سنگلز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ سابق قومی چیمپئن مہوش چشتی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گی، ایونٹ میں شرکت کی خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 جنوری تک اپنی انٹریز ٹورنامنٹ ریفری شہزاد اختر علوی کے پاس جمع کرا دیں۔

متعلقہ عنوان :