نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ کے سیمی فائنلزکل کھیلے جائیں گے

ایس این جی پی ایل کا مقابلہ ایچ بی ایل اور واپڈا کا ایس ایس جی سی سے ہو گا

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ فور مقابلے کل ہفتہ کو ہوں گے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) کی ٹیم حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل واپڈا اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ اختتام کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل ایس این جی پی ایل اور ایچ بی ایل جبکہ دوسرا سیمی فائنل این بی پی پاکستان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں واپڈا اور ایس ایس جی سی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :