تھائی لینڈ میں بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ ،ایس ایس یو کمانڈو نے بھارتی وامریکی کھلاڑیوں کو شکست دے دی

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) ایس ایس یو کمانڈونے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی عالمی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں بھارت اور امریکا کے کھلاڑیوں کوشکست دے کر دو گولڈ میڈلز جیت کر عالمی نمبر ون کھلاڑی ہونے کا اعزار حاصل کرلیا۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے کمانڈو خان سعیدآفریدی، 26 ، نے تھائی لینڈ میں منعقدہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اوراعلیٰ مارشل آرٹس کی مہارت ، تراکیب اور بہتر جسمانی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بھارت کے کھلاڑی شبھان اور امریکا کے کھلاڑی جیکب ویلش کو بری طرح شکست دی۔

کمانڈو خان سعید آفریدی کو 2013 میں براہ راست اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتی کیا گیا اور انھوں نے تمام ضروری کورسز کامیابی سے مکمل کیے۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ مقصود احمد نے کمانڈوخان سعید آفریدی کو اپنے حریفوں کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے کمانڈو نے ثابت کیا ہے کہ وہ مارشل آرٹس میں پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں اور ان کی کامیابی پر پاکستان کے عوام کو فخر ہے۔

پوری دنیا سے مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعدا د نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کھیلوں کوفروغ دینے اور کمانڈوز کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی ٹیموں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :