آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:54

� �سلام آباد (این این آئی ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور نسٹ یونیورسٹی کے تعاون کھیلی گئی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمن ٹینس چمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ اقراء یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل فیصل بٹ تھے جنہوںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ ، نسٹ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس روبینہ انصر بھی موجود تھی، چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو 2-1 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے آئی سی بی ایس کو 2-0 سے ہرادیا،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔