مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے،دو یا تین روز میںریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کرونگا‘ مصباح الحق

جب ہارجانے کا خوف ہوتو پھرشکست سے کوئی نہیں بچا سکتا، کینگروز نے تیزی سے رنز بناکر میچ پر گرفت مضبوط کی‘ کپتان کی گفتگو

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:54

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے آسٹریلین ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب ہارجانے کا خوف ہوتو پھرشکست سے کوئی نہیں بچا سکتا، کینگروز نے تیزی سے رنز بناکر میچ پر گرفت مضبوط کی۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :