لیگ سپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کے بدترین ریکارڈ کے مالک بن گئے

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:38

لیگ سپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کے بدترین ریکارڈ کے مالک ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کے بدترین ریکارڈ کے مالک بن گئے ۔ 30سالہ یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں 41اوورز کی باؤلنگ میں 3شکار کیے جس کے لیے انہیں 207رنز کی پٹائی برداشت کر نا پڑی ۔

(جاری ہے)

اس شرمناک کاکردگی کے ساتھ ہی یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ میں پہلے باؤلر بن گئے ہیں جنہیں ایک سال کے دوران 2مرتبہ ایک اننگز میں 200سے زائد رنزکی پٹائی برداشت کرنی پڑی، اس سے قبل یاسر شاہ نے انگلینڈ کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 54اوورز کرکے 1وکٹ کے بدلے 213رنز کی مار برداشت کرچکے ہیں ۔

یاسر نے سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق اور سابق بھارتی لیفٹ آرم سپنر ونو مانکنڈ کا کیریئر میں 2مرتبہ 200رنز سے زیادہ پٹائی برداشت کرنے کا ریکار ڈ بھی برابر کیا ۔

متعلقہ عنوان :