جنوبی وزیرستان ایجنسی میں متاثرہ گھروں کی بحالی کے لئے متاثرین میں 350ملین روپے تقسیم

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں متاثرہ لوگوں میں جزوی طورپر متاثرہ گھروں کی بحالی کے لئے 350ملین روپے تقسیم کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نے لدھا سب ڈویژن میں چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیکوں کی تقسیم کا کام تیز کر دیا گیاہے۔ اس حوالے سے خصوصی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ ایجنسی میں متاثرین کو چیکوں کی تقسیم کے عمل کو فعال بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :