ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا یورینیم پکڑلی گیء،2 ملزم گرفتار

ملزم 9 کلوگرام یورینیم 3 کروڑ روپے پر فروخت کرنا چاہتے تھے ‘یورینیم اعلیٰ معیار کی ہے‘خلیجی ملک سے لایا گیا بھارتی ایٹمی ریسرچ سنٹر اور پولیس کا وضاحتی بیان

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) ممبئی میں پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا افزودہ یورینیم برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے بھارتی ایٹمی ریسرچ سنٹر کے مطابق یورینیم باہر سے ملک میں لایا گیا پولیس کہتی ہے کہ یورینیم خلیجی ملک سے لایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کے مطابق پونے نو کلوگرام یورینیم پکڑا گیا ہے جسے ملزم 3 کروڑ روپے پر کلو فروخت کرنا چاہتے تھے اور پکڑا گیا یورینیم اعلیٰ معیار کی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریسرچ سنٹر کی طرف سے اطلاع پر کارروائی کی جس پر ملزم یورینیم فروخت کرنے سے قبل ہی پکڑے گئے۔واضح رہے کہ یورینیم فوجی کے ساتھ ساتھ سول مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :