عامر خان کی بہن ماریہ کا فریال مخدوم پر تازہ ”وار“

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:51

عامر خان کی بہن ماریہ کا فریال مخدوم پر تازہ ”وار“

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) برطانوی باکسر عامر خان کی بہن نے انٹرنیٹ پر چھوٹی بھابھی کی تعریفوں کے پل باندھنے کے ساتھ ساتھ فریال مخدوم پر طنز کے تیروں کی بارش کر کے لڑائی کو نئی جہت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

عامر خان کی بہن ماریہ نے اپنے بھائی ہارون کی بیوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ،ماریہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بھائی بھابھی کو شادی کی پہلی سالگرہ پر مبارک باد دی اوربھابھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو اس سے اچھا لائف پارٹنر نہیں مل سکتا تھا۔

اسی دوران انہو ں نے اپنی بڑی بھابھی اور عامر خان کی بیوی فریال مخدوم کیلئے طنز سے بھرپور پیغام چھوڑا،فریال کا نام لکھے بغیر ان کا کہنا تھا کہ اس سال ہمیں ایک بڑا سبق ملا ہے ، ایسوں کے لیے قربانی نہ دیں جوآپ کے لیے قربانی نہ دے سکتے ہوں۔

عامر خان کی بہن ماریہ کا فریال مخدوم پر تازہ ”وار“