ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین سے منگنی کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:50

ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔سرینا نے ریڈٹ پر اس خبر کا اعلان ایک نظم کی صورت میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایلیکس انہیںروم لے گئے جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ انہوںنے شادی کی پیشکش کی جس پر سرینا نے ہاں کر دی۔

(جاری ہے)

ریڈٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے جہاں اپنے جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کے بجائے مختلف گروپ خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں۔ایلیکس اوہینین نے سنہ 2005 میں اس کی بنیاد اپنے دوست سٹیو ہفمین کے ساتھ ملکر رکھی تھی۔اگرچہ سرینا اور اوہینین نے سوشل میڈیا پر اس سے قبل اپنے تعلق کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں کہا تاہم گزشتہ ایک برس سے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ شاید ان دونوں کا رومانوی تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :