سابق آسٹریلین عظیم فاسٹ بالر گلین میک گرا نے اپنی منتخب کردہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ں،یاسر شاہ بھی شامل

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:50

سابق آسٹریلین عظیم فاسٹ بالر گلین میک گرا نے اپنی منتخب کردہ سال کی ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء)سابق آسٹریلین عظیم فاسٹ بالر گلین میک گرا نے اپنی منتخب کردہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے ایک پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ کو بھی شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں کئی کھلاڑیوں اور حتی کہ آئی سی سی کی جانب سے بھی بہترین ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کیا گیا لیکن کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس میں جگہ نہ بنا سکا۔

(جاری ہے)

میک گرا نے ڈیواڈ وارنر کے ساتھ جو روٹ کا بطور اوپنر انتخاب کیا ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ لائن سنبھالنے کیلئے ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کو منتخب کیا گیا ہے۔جوبنی بیئر اسٹو وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ بین اسٹوکس کا آل رائونڈر کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔میک گرا نے فاسٹ بالنگ میں مچل اسٹارک کے پارٹنر کے طور پر ڈیل اسٹین کی جگہ نوجوان کگیسو ربادا کا انتخاب کیا ہے جبکہ اسپنرز میں عالمی نمبر ایک روی چندرہ ایشون اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کے 12ویں کھلاڑی اسٹورٹ براڈ ہیں۔میک گرا نے ٹیم میں اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کے ہوتے ہوئے قیادت کی ذمہ داریاں ویرات کوہلی کو سونپی ہیں۔