باسط علی نے اپنے ہم عصر کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:20

باسط علی نے اپنے ہم عصر کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے اپنے ہم عصر کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ۔باسط علی نے محمود حامد کو فون کرکے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور معافی بھی مانگی۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ محمود حامد نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر میرے بارے میں جو باتیں کیں اس پر مجھے غصہ آیا وہ میرے ساتھ کھیلے ہیں اور میرے جونیئر ہیں انہیں یہ باتیں زیب نہیں دیتیں تاہم میں نے ان کے ساتھ جو سلوک کیا وہ ایک جارحانہ رویہ تھا جس پر مجھے شرمندگی ہے اور میں اس پر محمود حامد سے معافی مانگتا ہوں

متعلقہ عنوان :