گریٹ افواج پاکستان زندہ آبادکراچی پیس مشن سائیکل ریس پرسوں (اتوار)ہوگی، عابد علی ایڈووکیٹ

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) افواج پاکستان ، پاکستان رینجرز، فرنٹیئرکانسٹیبلری ،فرنٹیئر کور، پاکستان پولیس اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے کام کرنے والے دیگر ریاستی اداروں کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرسوں اتوار کو گریٹ افواج پاکستان زندہ آباد کراچی پیس مشن سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد کیا جارہا ہے۔

50کلو میٹر طویل یہ سائیکل ریس پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل ، پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلفٹن سی ویو میں منعقد کی جارہی ہے۔ریس کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) عشرت خان نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ اس ریس میں مارچ میں ہونے والی 1860کلومیٹر طویل ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کیلئے سندھ کی ٹیم کی10تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔

(جاری ہے)

ریس کے چیف آرگنائزر اورپاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن و سندھ سائیکلنگ ایسوسی اایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتایا کہ یہ سائیکل ریس میکڈونلڈ چورنگی سی ویو کلفٹن سے صبح 8بجے شروع ہوگی اور سی ویو پر ناصر شہید پارک نزد ولیج ریسٹورینٹ سے واپس ہوکر اسٹارٹنگ پوائنٹ آئے گی اور یوں اس روٹ کے 8چکر مکمل کرکی50کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگی۔ریس کے چیف جج کراچی ویسٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر جمعہ خان بلوچ اور چیف آفیشل کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اکرم بلوچ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :