سابق آسٹریلوی پیسر میک گرا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں پاکستانی یاسر شاہ بھی شامل

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:18

سابق آسٹریلوی پیسر میک گرا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں پاکستانی یاسر شاہ ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء)سابق آسٹریلین عظیم فاسٹ باؤلر گلین میک گرا نے اپنی منتخب کردہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے ایک پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ کو بھی شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں کئی کھلاڑیوں اور حتیٰ کہ آئی سی سی کی جانب سے بھی بہترین ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کیا گیا لیکن کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس میں جگہ نہ بنا سکا۔

(جاری ہے)

میک گرا نے ڈیواڈ وارنر کے ساتھ جو روٹ کا بطور اوپنر انتخاب کیا ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ لائن سنبھالنے کیلئے ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کو منتخب کیا گیا ہے۔جوبنی بیئر اسٹو وکٹوں کے عقب میں ذمے داریاں انجام دیں گے جبکہ بین اسٹوکس کا آل راؤنڈر کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔میک گرا نے فاسٹ باؤلنگ میں مچل اسٹارک کے پارٹنر کے طور پر ڈیل اسٹین کی جگہ نوجوان کگیسو ربادا کا انتخاب کیا ہے جبکہ اسپنرز میں عالمی نمبر ایک روی چندرہ ایشون اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کے 12ویں کھلاڑی اسٹورٹ براڈ ہیں۔میک گرا نے ٹیم میں اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کے ہوتے ہوئے قیادت کی ذمے داریاں ویرات کوہلی کو سونپی ہیں۔