نوبال کی بیماری سے نجات کیلئے ڈومیسٹک سطح پر کام کرنا ہوگا،بولنگ کوچ اظہرمحمود

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:50

نوبال کی بیماری سے نجات کیلئے ڈومیسٹک سطح پر کام کرنا ہوگا،بولنگ کوچ ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) وہاب ریاض کی نوبالز پر بولنگ کوچ اظہر محمود بھی پریشان ہیں۔وہاب ریاض کی نوبالز پر بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ نیٹ میں پیسر کا پیر کنٹرول میں ہوتا ہے مگر دوران میچ زیادہ تیز گیند کرنے کی کوشش میں آگے نکل جاتے ہیں، یہ مسائل گراس روٹ سطح سے آگے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ نوبالز جیسی بیماری سے جان چھڑانے کیلیے بولرز کے ساتھ ڈومیسٹک سطح پر کام کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں نے وہاب ریاض کو بتایا ہے کہ انٹرنیشنل میچز میں اس طرح کی غفلت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :