ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ریڈٹ کے بانی سے منگنی کرلی

اوہانیان پر ویٹیکن کی سیر پر لائے اور وہیں انہوں نے منگنی کی پیشکش کی جسے میںنے بلاجھجھک قبول کرلیا،سرینا ولیمز

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:17

ویٹیکن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) امریکہ کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سوشل نیوز پلیٹ فارم ریڈٹ کے شریک بانی ایلکس اوہانیان سے منگنی کرلی ہے۔امریکہ کی یہ دونوں مشہور شخصیات 2015 سے اپنے معاشقے کی وجہ سے مسلسل خبروں میں تھیں لیکن سرینا ولیمز نے ایک تازہ ریڈٹ پوسٹ میں اوہانیان سے اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے آخرکار تجسس ختم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اوہانیان کے ذاتی ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے جبکہ یہی اعلان خود اوہانیان اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے۔ویٹیکن سے شاعرانہ انداز کی ریڈٹ پوسٹ میں سرینا ولیمز نے بتایا کہ اوہانیان سے ان کی پہلی ملاقات بھی یہیں ویٹیکن میں ہوئی تھی جبکہ اوہانیان انہیں خاص طور پر ویٹیکن کی سیر پر لائے اور وہیں انہوں نے سرینا کو منگنی کی پیشکش بھی کی جسے انہوں نے بلاجھجھک قبول کرلیا۔واضح رہے کہ ریڈٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے جہاں لوگ اپنے جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کے بجائے گروپوں میں خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث مباحثہ کرتے ہیں۔ ریڈٹ کی بنیاد ایلیکس اوہانیان نے 2005 میں اپنے دوست اسٹیو ہوفمین کے ساتھ رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :