دلبرداشتہ مصباح الحق نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا،کپتان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:17

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :