آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان

کامران اکمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ، یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈراپ، محمد عرفان کی واپسی

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد (نائب کپتان)، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس کے علاوہ احمد شہزاد اور محمد حفیظ بھی قومی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :