کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا،4دن سے ڈرا کی جانب گامزن میچ آخری لمحات میں اننگز اور 18 رنز سے جیت لیا

آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ،آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز8وکٹوں پر624رنز پر ڈکلیئر کر دی آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں181رنز کی برتری کیجواب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی 4، ناتھن لیون کی 3، ہیزل ووڈکی 2 اور جیکسن برڈ کی ایک وکٹ، سمتھ مین آف دی میچ قرار دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ3جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائیگا

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:17

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور18رنز سے شرمناک شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن 2-0کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز8وکٹوں پر624رنز پر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان پر پہلی اننگز میں181رنز کی برتری حاصل کی۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح گرین کیپس کو اننگز اور 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اظہر علی اور سرفراز احمد 43،43اور یونس خان 24رنز بنا کر نمایاں بلے باز ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل اسٹارک نے 4، ناتھن لیون نے 3، ہیزل ووڈ نے 2 اور جیکسن برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ3جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 6وکٹوں کے نقصان پر465رنز دوبارہ آغاز کیا تو سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک نی7ویں وکٹ کیلئے 154رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور608رنز تک پہنچا دیا۔مچل سٹارک نے 91گیندئوں پر 7چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 84رنز سکور کئے۔آسٹریلیا کی 8ویں وکٹ624رنز پر گری جب لیوئن 12رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

اسی کیساتھ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی اور پاکستان پر پہلی اننگز میں181رنز کی برتری حاصل کر لی،آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ165رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سہیل خان اور یاسر شاہ نی3،3اور وہاب ریاض نی2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح گرین کیپس کو اننگز اور 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا لیکن سمیع اسلم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ بابر اعظم بھی صرف 3 رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یونس خان 24 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی دوسری ہی گیند پر ناتھن لیون کا شکار بن گئے جب کہ اسد شفیق بھی 16 رنز پر لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز میں ڈبل سنچری کرنے والے اظہر علی نے دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز بنائے لیکن جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد عامر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 43 اور وہاب ریاض اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ یاسر شاہ بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل اسٹارک نے 4، ناتھن لیون نے 3، ہیزل ووڈ نے 2 اور جیکسن برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں اظہر علی کے ناقابل شکست 205 رنز کی بدولت 443 رنز بنائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :