میلبورن ٹیسٹ میں شکست ،قومی ٹیم نے 16 سال پرانا شرمناک ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:41

image courtesy : getty images
image courtesy : getty images

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) میلبورن ٹیسٹ میں آخری روز ڈرامائی انداز کی شکست کے ساتھ ہی قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا 16 سالہ پرانا شرمناک ترین ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ستمبر میں نمبر 1ٹیسٹ ٹیم بننے کے بعد مصبا ح الیون کی کاکردگی زوال پذیر ہے جس نے اب تک مسلسل 5 ٹیسٹ میچ ہار کر 16 سالہ پرانی تاریخ کو پھر دہرا دی ہے ۔اس سے قبل گرین شرٹس کو 1999-2000ء میں مسلسل 5 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔