ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے تھپڑ مارنے پر محمود حامد سے معافی مانگ لی

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:30

ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے تھپڑ مارنے پر محمود حامد سے معافی مانگ لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے ہم عصر کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے ساتھی کرکٹر محمود حامد کو ٹیلی فون کرکے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

باسط علی کاکہنا تھا کہ محمود حامد نے نجی ٹی وی پر بیٹھ کر میرے بارے میں جو باتیں کیں اس پر مجھے غصہ آیا ،وہ میرے جونیئر ہیں او رہم ساتھ کھیلے ہوئے ہیں اس لیے انہیں یہ باتیں زیب نہیں دیتیں تاہم میں نے ان کے ساتھ نیشنل سٹیڈیم میں جو سلوک کیا وہ جارحانہ رویہ تھا جس پر مجھے شرمندگی ہے اور میں محمود حامد سے معافی کا طلبگار ہوں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز باسط علی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سوئی گیس کی دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے دوران محمود حامد کو تھپڑ ماراتھا جس پر محمود حامد نے چیئر مین پی سی بی سے بھی باسط علی کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :