آسٹریلیا میں بڑی مقدار میں کوکین سمگل کرنے کے الزام میں پندرہ افراد گرفتار

جمعہ 30 دسمبر 2016 15:02

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا میںبڑی مقدار میں کوکین سمگل کرنے کے الزام میں پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500 کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی تھی جس میں تین افراد بھی سوار تھے۔ اگلے چند دنوں میں مزید بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ان افراد پر ملک میں کوکین لانے کا الزام ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کے مطابق 'ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی۔ قائم مقام کمشنر کے مطابق ان افراد کی پہنچ کافی آگے تک تھی اور یہ ایک بہت منظم جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم نے اوپر سے نیچے تک پورے گروہ کو ختم کردیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ کمشنر مارک جینکنز نے بتایا کہ ان کے ادارے کو ڈھائی سال قبل ایک چھوٹی سے اطلاع فراہم کی گئی تھی جس کے بعد ان کے ادارے نے ہزاروں گھنٹے کام کر کے اس مشن کو پایہ تکمیل پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :