روس مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ولادی میر پیوٹن

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:43

روس مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ولادی میر پیوٹن
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ کوئی بھی روس کے لئے ایسے مسائل پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا کہ جن پر قابو پانے کی روس میں طاقت نہ ہو۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی شعبوں کے موضوعات کے حل کے حوالے سے سال 2016 اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں زیادہ مشکل گزرا لیکن اس کے باوجود ہم نے اچھے نتائج حاصل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمارے لئے ہمیں بے بس کر دینے والے مسائل پیدا کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ صدر ولادی میر پوٹن نے سال 2016 کے آخری روسی سکیورٹی کونسل ا جلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شام کے مسئلے کا اور ایجنڈے کے دیگر مسائل کا پوری تفصیل اور تمام پہلو وں کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :