ڈیوائن براوو انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے آئوٹ

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:41

image courtesy : getty images
image courtesy : getty images

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو فٹنس مسائل کی وجہ سے بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے، ہیمسٹرنگ انجری سے نجات کے لئے وہ سرجری کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈیوائن براوو آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں، میلبورن رینیگیڈز انتظامیہ کے مطابق براوو کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور اس سے نجات کیلئے سرجری کرانا ہوگی، اس طرح وہ لیگ کے بقیہ میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔