آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:41

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، مڈل آرڈر بلے باز نک میڈیسن کو ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کر دیا گیا ہے، لیفٹ آرم سپنر سٹیون اوکیف اور ایشٹن ایگر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، آسٹریلیا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈزکامب، ہلٹن کارٹرائٹ، ایشٹن ایگر، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل سٹارک، سٹیو اوکیف، نیتھن لائن، جوش ہیزلوڈ اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :